خضدار کے عوام ماضی میں جانی ومالی نقصانات سے دو چار ہوئے اب مزید بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)امن امان کی بحالی کے لئے سیاسی جماعتیں اور ایم پی اے خضدار آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ امن کانفرنس میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے،شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اسٹک اولڈرز کو کردار ادا کرنا چائیے،قومی شاہراہ پر ڈکیتی،گاڑیوں کا چھیننا،شہر میں دھماکے،اسٹریٹ کرائم خضدار سمیت مختلف تحصیلوں میں مبینہ بھتہ خوری کی شکایتوں،کی وجہ سے عوام پریشان،تاجر پیشہ افراد خوف زدہ ہیں،امن و امان کی بحالی کے لئے ضلع میں اے ایریا اور بی ایریا کی تمیز کو ختم کرتے ہوئے پولیس و لیویز کو مشترکہ حکمت علی اپنا نا چائیے،پولیس کی نفری میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ خضدار سے ایس ایس پی اور دیگر افسران کو گوادر بھیجا گیا ہے انہیں واپس خضدار لایا جائے،کمشنر قلات ڈویژن امن و امان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس طلب کریں، خضدار کے عوام ماضی میں جانی ومالی نقصانات سے دو چار ہوئے اب مزید بد امنی کے متحمل نہیں ہو سکتے امن کانفرنس سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق خضدار شہر اور تمام تحصیلوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام خضدار پریس کلب کے ہال میں امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا امن کانفرنس کی صدارت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالحمید بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری تھے جبکہ امن کانفرنس میں خضدار کے سیاسی جماعتوں کے عہدیداران،عوام الناس،تاجر برداری ہندو پنچائت اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی امن کانفرنس سے رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری،عبدالحمید ایڈووکیٹ،عبدالنبی بلوچ،ٹکری بشیر احمد جتک،حیدر زمان بلوچ،عبدالواہاب غلامانی،آغا سمیع شاہ،مولانا محمد قاسم قاسمی،ڈاکٹر عمران میروانی،مولانا عنایت اللہ رودینی،مولانا محمد اسحاق شاہوانی اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امن و امان کسی بھی شہر کی سیاسی،معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے،امن کے بغیر نہ لوگ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں،نہ تاجر پیشہ افراد خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور نہ ہی کوئی باہر کا سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کے لئے آتی ہے بد امنی سے ترقی کا پہیہ بھی رک جاتا ہے جہاں امن نہیں ہو گی لوگ نکل مقانی کرینگے ماضی قریب میں خضدار میں ایسا ہی ہوا جب یہاں بد امنی عروج پر تھی لوگ بڑی تعداد میں یہاں سے نکل مکانی کر گئے،روزانہ کشت خون کے واقعات ہو رہے تھے،اغوا برائے تاوان روز کا معمول بن گیا تھا،قومی شاہراہ پر سفر غیر محفوظ ہو گئی تھی بڑی قربانیوں کے بعد خضدار میں امن بحال ہوا،کاروباری سرگرمیاں شروع ہو گئیں،تجارت وسعت اختیار کر گئی،مگر افسوس چند سالوں بعد اب دوبارہ خضدار بد امنی کی طرف جا رہی ہے شہر میں دھماکوں کی متعدد واقعا ت ہوئے،قومی شاہراہ پر روڈ ڈکیتی،گاڑیوں کے چھننے کی واقعات سر اٹھانے لگے ہیں،شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے،خضدار سمیت مختلف تحصیلوں میں تاجروں،زمینداروں سے بھتہ لینے کی شکایتیں بھی مل رہی ہیں عوام اور تاجر برادری خوف کا شکار ہیں سرمایہ کار شہر سے اپنے ہاتھ کینچ رہے ہیں جو کہ ایک المیہ سے کم نہیں اس لئے خضدار کی سیاسی جماعتیں اور عوامی نمائندے یہ سمجھتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے تمام اسٹیک اولڈروں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے سب سے پہلے خضدار سے اے ایریا اور بی ایریا جہاں بھی امن و امان کا مسئلہ ہو پورے ضلع میں پولیس اور لیویز کو یکساں حکمت عملی ترتیب دینا چائیے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنی چائیے،پولیس کی نفری میں علاقے کی آبادی کی بنیاد پر اضافہ کیا جائے،خضدار سے جن پولیس آفسران و اہلکاروں کی خدمات گوادر پولیس کے حوالے کئے گئے ہیں انہیں جلد واپس بلایا جائے اور ان سے امن کی بحالی کا کام لیا جائے،خضدار کے تاجروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز اور میں پر امن ماحول میں اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں امن کانفرنس میں مختلف قرار دادوں کے زریعے مطالبہ کیا گیا کہ آر سی ڈی قومی شاہراہ پر روڈ ڈکیتی اور گاڑیاں چھننے کے واقعات کو کنٹرول کرکے مسافروں کے لئے سفر کو محفوظ بنایا جائے،کمشنر قلات ڈویژن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امن و امان کی بحالی کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کریں جس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سمیت تمام اسٹک اولڈروں کو مدعوع کیا جائے مقررین نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی خراب کرنے والی جو قوتیں ہیں ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہر کے امن کو خراب نہ کریں لوگوں کو امن سے جینے دیں خضدار ہم سب کا مشترکہ شہر ہیں یہاں امن ہو گی تو ہم سب سکھ کے ساتھ رہیں گے کاروباری جاری رہے گی لوگ خوشحالی سے رہیں گے امن کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے تجویز دی کہ خضدار کے امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے پانچ لوگوں سے ملاقات کی جائے انہیں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ساتھ ملایا جائے جن میں چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری سردار اختر جان مینگل،سردار محمد اسلم بزنجو،مولانا قمر الدین،میر اسرار اللہ خان زہری،یہ سب امن کی بحالی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں امن کانفرنس کا اختتام خضدار میں امن کی بحالی کے لئے کی گئی دعا سے ختم ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے