پشاور، فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور سیکیورٹی فورسز نے سنگو سربند کے علاقے میں کارروائی کی، سرچ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 فرار ہوگئے، ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے