عمران خان کسی صورت پنجاب کے پی اسمبلیاں نہیں ٹوڑینگے ، سرداریعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سرداریعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان کسی صورت پنجاب کے پی اسمبلیاں نہیں ٹوڑینگے اس عمل سے انکے اپنے ہاتھ کٹ جائینگے اس وقت انھیں پنجاب اسمبلی میں اکثریت بھی حاصل نہیں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب پہلے ہی صاف کہہ چکیں ہیں کہ وہ کسی صورت عدم اعتماد کا ووٹ بھی نہیں لینگے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور عمران خان میں اختلاف موجود ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی مفاد میں اپنے ارادوں پر از سر نو غور کرکے قومی اسمبلی میں آکر اپنا رول ادا کریں حکومت انکے ساتھ سیاسی بات چیت کے دروازے بند نہیں کررہی وہ انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قومی معاملات پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں الیکشن میں کی تاریخ میں ردوبد ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ایک حقیقت ہے لیکن حکومت کی مجبوری بھی اپنی جگہ پے حکومت کم از کم آٹے کی قیمتوں پر ضروری غور کرے جس سے غریب اس وقت متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کو کہی پر پناء نہیں ملی گی کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان ملک کے آئین کو تسلیم کر لے تو ان سے حکومت بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے پاکستان اپنے اندرونی حالات ٹھیک کرنے پر بھر پور توجہ دے رہا ہے ترقی کا پہیہ چلنے کیلئے امن لازمی ہے اسکے بغیر ترقی ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان میں کوئی گنجائیش نہیں ہمرا پیارا دین اسلام اور آئین پاکستان امن برابری کا درس دیتا ہے دہشت گرد اسلام کے نام پر ناحق خون بہانے اور خون خرابہ کر کے اسلام کو بد نام کرنے کی مزموم سازش کر رہے ہیں جسکی کسی کو اجازت نہیں دینگے دہشت گر دنیا ملک اور ہمارے دارلخلافہ اسلام آباد جیسے حساس کیپٹل میں خوف وہراس اور بد امنی پیدا کرنے کی کوشش میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونی دیگی اصل میں دہشت گردی کے پی حکومت کی نااہیلی کی وجہ سے اسلام آباد سمیت پورے ملک میں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان ملک اور کے پی میں پولیس پاک فوج اور عوام کے قتل عام پر خاموش ہیں اور صرف اپنے اقتدار کیلئے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنا رہے ہیں ہم دہشت گردوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز آجائیں انکے سامنے ریاست کسی صورت بے بس نہیں پاکستان ایک پر امن ترقی پسند ملک ہے ہم کسی صورت ملک اور اسلام کے خلاف تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دینگے ا نہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور دوسری جانب عمران خان کے ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنانے پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کے جانب لیجانے اور مہنگائی و بد امنی سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ملک صرف عمران خان کا نہیں 22 کروڑ عوام کا بھی ہے ہم ملک کے تمام قومی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر دہشت گردی اور خانہ جنگی کا شکار بنانے والوں کے خلاف ایک آواز اور متحد ہوکر اسکا مقابلہ کریں حکومت دہشت گردی کی تازہ لہر پر تما سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اہم فیصلے کریگی ہماری کوشش ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کیا جائے۔