غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ کی مختلف جیلوں سے سزا پوری ہونے کی بعد 530 افغان باشندوں کو رہا کردیا گیا، حیدر آباد جیل سے 169 افغان مردوں کو رہا گیا ہے، کراچی جیل سے 148 افغان مردوں کو رہا گیا ہے، کراچی اور حیدر آباد جیل سے کل 317 افغان قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کی بچہ جیل سے 41 بچوں کو رہا گیا ہے، کراچی وویمن جیل سے 56 جبکہ حیدر آباد وویمن جیل سے 32 افغان خواتین قیدیوں کو رہا کردیا گیا، کراچی اور حیدر آباد کی وویمن جیلوں سے 84 بچوں کو اپنی ماؤں کے ساتھ رہا کیا گیا ہے، 800 افغان قیدی ابھی سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رہا ہونے والے تمام قیدی اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں، تمام افراد کو مختلف عدالتوں سے دو دو ماہ کی سزائیں ہوئی تھیں، رہا ہونے والے افغان قیدیوں میں افغان کرکٹر فضل الحق فاروقی کے تین بھانجے اور ایک بہن بھی شامل ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس افسران کو افغان قیدیوں کی کسٹڈی لے کر چمن بارڈر پر لے جانے کا حکم دے دیا، کراچی میں قائم افغان قونصلیٹ کو بھی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے سے متلعق آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے