حق دو تحریک کے رہنماؤں کے خلاف سادہ کاروائی کی گئی ہے،کوئی آپریشن نہیں ہوا اور نہ ہی کسی سے کوئی بدلہ لیا گیا ہے،کمشنر مکران ڈویژن

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر مکران ڈویژن سید فیصل احمد آغا نے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے رہنماؤں کے خلاف سادہ کاروائی کی گئی ہے کوئی آپریشن نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی سے کوئی بدلہ لیا گیا ہے۔ حق دو تحریک کے ایکسپریس وے میں دھرنے سے گوادر پورٹ بند ھوگیا تھا اور پورٹ کے اندر موجود غیر ملکی باشندے سمیت۔ مختلف محکموں کسٹم، گوادر پورٹ، نیوی اور دیگر لوگ محصور ہوکر رہ گئے تھے جس کے سبب ہمیں یہ کارروائی کرنا پڑی، کارروائی کے علاوہ کوئی دوسرے آپشن کی گنجائش باقی نہیں رہ گئی تھی وہاں حق دو تحریک کے کچھ اعلی قیادت نے رضاکارانہ گرفتاری دی اور کچھ قیادت روپوش ہوگئے۔ تمام کارروائی قانونی طریقے سے سرانجام دیا گیا ایسی کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی کہ جس سے غیرقانونی اقدامات کا عنصر نکلے۔ انہوں نے کہاکہ مزاکرات کے لئے کوئٹہ سے اعلی سطحی وفد بھی گوادر آیا تھا لیکن ان سے ملاقات نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ عورتوں کو آگے کرکے مرد انکے پیچھے چھپ جائیں یہ اسلامی روایت نہیں ہے اور کلچر کے بھی خلاف ہے۔ اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ عورتوں کو آگے کرکے پولیس پر پتھراؤ کرینگے انکو شہید کرینگے تو میں عورتوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ایسے شرپسندوں کے بہکاوے میں مت آئیں بلکہ ان سے دور رہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں لوگوں کے بھیڑ میں اگر کسی صحافی کو پتھر یا دھکہ لگا ہوگا توایسے بڑے ہجوم میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں پھر بھی اگر صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معزرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہ آئین پاکستان ہر کسی کو ملنے اوربات کرنے کا حق دیتا ہے اور یہ حق ان سے کسی ادارے کا افسر بھی نہیں چھین سکتا۔ گوادر آج بھی آزاد ہے جنکو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ اپنا آئینی حق بلکل استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن آئندہ اس طرح کسی کو بھی لوگوں کو اس طرح یرغمال بنانے کی اجازت قطعا نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی انکاری نہیں کے سمندری حدود میں ٹرالرز نہیں ہیں بلکہ ٹرالرز رات کی تاریکی میں چھپ چھپاکے آتے ہیں لیکن اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ محکمہ فشریز کاروائی نہیں کررہا ہے محکمہ فشریز نے گزشتہ پچاس دنوں میں بارہ ٹرالرز پکڑ لئے ہیں۔ ہمارے شبانہ روز کوشش ہے کہ ہم مکران کی ساحل کی حفاظت کریں عوام اور فشرمین کی تعاون سے ہی ٹرالرنگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان سیف اللہ کھیتران، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی، ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر، ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے