بیٹے کا اغواء کار باپ نکلا
گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کے لیے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا۔12 سال کے شاہ زیب کا اغوا کار اس کا والد نکلا۔سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق ملزم کا مخالفین سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مخالفین کو پھنسانے کے لیے ملزم نے بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو بازیاب کرکے ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔