محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی طرف سے شیخ زید ہسپتال میں خواتین،طلباء وملازمین کو ہراسگی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی طرف سے میڈیا پر شیخ زید ہسپتال مستونگ روڈ کوئٹہ میں خواتین طلبا و ملازمین کو ہراسگی کے الزامات کے ایک گمنام خط کے متعلق نوٹس لیکر 4 جنوری 2023 کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ایک خاتون آفیسر کو تعینات کیا گیا۔ اور نوٹس کے ذریعے تمام خواتین و دیگر افراد جن کے پاس بالواسطہ یا بلا واسطہ اس معاملے کے متعلق معلومات ہوں ان کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کے ساتھ کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کا کہا گیا۔ تاہم 5 اور 6 جنوری 2023 کو کمیٹی حکام سے کسی متاثرہ فرد نے رابطہ نہیں کیا ہے۔لہٰذا اس ضمن میں ایک بار پر اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر کسی متاثرہ فرد کے پاس اس ضمن میں کوئی ٹھوس شواہد ہوں تو وہ متعلقہ کمیٹی کے سامنے مورخہ 9 جنوری 2023 کو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ اس ضمن میں مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی کی جاتی ہے اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متاثرین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے