کومسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے گوادر میں کھلنے سے ماہگیروں کے بچوں کو گھر کے دہلیز پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا،آغا حسن بلوچ

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر آئی ٹی آغا حسن بلوچ نے گوادر کا دورہ کیا پورٹ کے چیئرمین اور کوپک کمپنی کے چیئرمین نے وفاقی وزیر کو گوادر پورٹ اور فری زون کے متعلق بریفنگ دی. وفاقی وزیر آئی ٹی نے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ سینٹر کے کیمپس کا افتتاح کردیا.آغا حسن بلوچ نے اوشینیو گرافی دفتر میں اوشیوگرافک ریسرچ سب اسٹیشن کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا. وفاقی وزیر نے کومسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا. کومسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس میں اگلے تین مہینوں میں کلاسس کا بقائدہ آغاز ہوگا. کومسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے گوادر میں کھلنے سے ماہگیروں کے بچوں کو گھر کے دہلیز پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا. سائنٹیفک انڈسٹریل ریسرچ سینٹر کے کیمپس کھلنے سے بھی یہاں کے نوجوانوں کیلیئے مفید ثابت ہوگا. وفاقی وزیر. افتتاحی تقریب میں بی این پی کے رہنماؤں اور پی سی ایس آئی آر کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے