بلوچستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین حسیب اللہ خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنا زیادتی ہے ، ترجمان حکومت بلو چستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلو چستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وکٹ کیپر /بیٹسمین حسیب اللہ خان کو پاکستان کپ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملنے کے باوجود ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنا زیادتی ہے ماضی میں بھی ہمیشہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرکے انکی صلاحیتوں کا ضیاع کیاگیاہے پی سی بی کی بلوچستان کے ساتھ امتیازی پالیسی پر وزیراعظم سے بات کرینگے۔یہ بات انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ٹیلنٹ کو کبھی بھی قومی سطح پر آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا جاتانجم سیٹھی کی قیادت میں پی سی بی کی نئی مینجمنٹ سے انصاف کی توقع تھی چیف سلیکٹر شاہد آفریدی ویسے تو چیریٹی کے لئے بلوچستان آتے ہیں چیریٹی سے زیادہ بلوچستان کو اسکا حق دینے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہا کہ پی سی بی نے کوئٹہ میں پی ایس ایل کے دو میچوں کے انعقاد کا وعدہ کیایہ امر باعث افسوس ہے کہ پی سی بی اپنے اس وعدے سے بھی پیچھے ہٹ گیاپی سی بی کی جانب سے کوئٹہ میں صرف ایک دوستانہ میچ پر اکتفا کرنے کا کہا گیا ہے پی ایس ایل میچوں کے انعقاد کے لئے ایک معاہدے کے تحت صوبائی حکومت نے پی سی بی کے کرکٹ گراؤنڈ کی مرمت و آرائش کے لئے فنڈز کا اجراء بھی کیاگراؤنڈ کی کی مرمت تزئین و آرائش پی سی بی کی زمہ داری ہے۔ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے کرکٹ شائقین اور نوجوان ٹیلنٹ کی خاطر ہر ممکن تعاون کیاپی سی بی کا منفی رویہ بلوچستان کے عوام اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مایوس کن ہے صوبائی حکومت اپنا کیس وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور طور پر اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے