بجلی مہنگی : صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا

لاہور:بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی ہے۔

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا، بجلی ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ اضافہ اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

اس اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے