بلوچستان حکومت نے سیلاب متاثرین کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ، ظہور بلیدی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میرظہور بلیدی نے بلوچستان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی طرز اگر حکومت بلوچستان بھی سیلاب متاثرین کی داد رسی کرتی تو آج صوبے کے حالات یکسر مختلف ہوتی دعوے کرنے والی حکومت نے سیلاب متاثرین کوتنہاء چھوڑ دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی غیر معمولی امداد اور بحالی کے لئے موثراقدامات اٹھائے جبکہ بلوچستان حکومت نے اپنے سیلاب متاثرین کو ان کے حال پر چھوڑ دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین ابھی تک امداد کے منتظر ہیں افسوناک امر ہے کہ قوم پرست قیادت نے بھی سیلاب متاثرہ علاقہ نصیرآباد کا دورہ کرنے کی زحمت نہیں کی۔