جمعیت علماء اسلام اللہ والوں کی جماعت ہے اس میں سب اللہ والے ہیں ، حافظ حسین احمد شروردی

سبی(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سرپرست اعلیٰ و سابق صوبائی وزیر بلدیات حافظ حسین احمد شروردی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جس میں جوق در جوق شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ جماعت کے مخلص ورکروں کی محنت کے بدولت آج جمعیت علماء اسلام میں سردار،نواب، قبائلی شخصیت شامل ہورہے ہیں،جمعیت علماء اسلام اللہ والوں کی جماعت ہے اس میں سب اللہ والے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں مدرسہ مفتاح العلوم سبی میں ایک پر وقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قبائلی شخصیت میر علی نواز ڈومکی نے اپنے برادری کے ہمراہ جبکہ ملک محمد خان علی خیل،جعفر خان گشکوری،نادر خان گشکوری،غلام فرید بلوچ اور شبیر پراچہ بالمیکی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد ادریس رند،مولانا عبدالغفار کھوسہ،مولانا عطاء اللہ بنگلزئی،ڈاکٹر سلطان موسیٰ خیل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مولانا محمد یحیٰی مرغزانی،زبیر احمد سیلاچی،مولانا عبدالطیف،مولانا تاج محمد،محمد ایوب کھیتران،موسیٰ خان رند اور دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام دین اور ملک کا محافظ ہے جمعیت علماء اسلام اللہ والی جماعت ہے جس میں سب اللہ والے ہیں جو بھی جمعیت علماء اسلام میں آئے گا وہ اپنا ذہین صاف کرکے آئیں یہاں پرلینے کے بجائے دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین سے لیکر عام ورکر نے جمعیت علماء اسلام کی فعالیت کے لئے محنت کی ہے جس کی وجہ سے سردار،نواب،اور قبائلی شخصیت جماعت میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے جماعت کا اصل اثاثہ غریب کارکن ہیں جو ہمیشہ مخلصی کے ساتھ جماعت کے لئے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جماعت کا کام اپنے اوپر فرض اور دین کا حصہ سمجھ کرکیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کی آمدسے جماعت کو تقویت ملے گی۔شمولیتی تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے