محکمہ بی اینڈ آر میں پرموشن کی پوسٹوں پر نئی بھرتیوں کو روکنے کے احکامات جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان(بی اینڈ آر)کے سیکرٹری علی اکبر بلوچ نے محکمہ کی ملازمین ایکشن کمیٹی کیساتھ مزاکرات کرکے پرموشن کی پوسٹوں پر نئی بھرتیوں روکنے کے احکامات جاری کردیئے دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے ملازمین کی پوسٹیں بھی محفوظ رکھنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملازمین ایکشن کمیٹی محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان کے چیئر مین قاسم خان کی قیادت میں کمیٹی کے ممبران بابو جاو لاشاری عابد بٹ حاجی محمد مسلم و دیگر کمیٹی ممبران نے ملازمین کی پرموشن دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کی پوسٹوں پر بھرتیاں روکنے سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی ملات کرکے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا جس میں مندرجہ بالا مسائل پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر محکمہ کے چیف انجینئرز ایس او جنرل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ملازمین ایکشن کمیٹی کے مطالبات اور سفارشات کو تسلی سے سنا اور جائز قرار دیتی ہوئے انکے حل کی یقین دہانی کرائی اور اس پر متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ پرموشن کی پوسٹوں پر نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔اس موقع پر ملازمین ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قاسم خان نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ و دیگر افسران سے مطالبہ کیا کہ اس اجلاس کے منٹس آف میٹنگ جاری کئے جائیں۔ جس ملازمین کے مطالبات اور مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کے منٹس جاری کرکے ہاسگی کاپیاں محکمے چیف انجینئرز اور تمام ایگزیکٹوز کو جھجواکر کر ان منٹس پر عمل کرنے کی ہدایات جار ی کی گئیں ہیں جس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے محکمہ کے تمام چیف انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو تاکید کی ہے کہ ملازمین ک پرموشن کے کیسز جلد نمٹائیں جائیں اور لیبراسٹیبلشمنٹ کی سنیارٹی لسٹیں ایک ماہ میں مکمل کی جائیں اور کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان روڈز پرکام کرنیوالے ملازمین کی پرموشن روڈ گینگز کی بنیاد پر کی جائے۔ایکشن کمیٹی کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ سپریم کوٹ نے لواحقین کی بھرتی کا کوٹہ بحال کردیا ہے جس پر فیصلہ ہوا کہ بلوچستان بھر میں گریڈ ایک تا 15 ملازمین تک جو ملازمین دوران ڈیوٹی فوت ہوئے ہیں انکی خالی پوسٹوں کو برقرار رکھا جائے۔ مزید محکمہ کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ کلیریکل اسٹیبلشمنٹ کی پوسٹوں جنکی منٹس میں نشاندہی کی جاچکی ہے ان کی بلوچستان بھر میں ایک ہی سنیارٹی لسٹ بنائی جائے اور سینئرز ملازمین کو پرموشن کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔ اجلاس کے آخر میں ملازمین ایکشن کمیٹی کے ممبران نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔