وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30فیصد ہوئی ہے جن میں بلڈپریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماری میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کابینہ نے 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد تک اضافہ کیا جب کہ وزارت صحت ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے