تحریک انصاف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کیخلاف صدر مملکت کو خط لکھ دیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحڑیک انصاف کے رہنماء خرم شیرزمان نے کہا ے کہ کامران ٹیسوری وفاقی نمائندے کے بجائے ایم کیوایم کے نمائندے کےطور پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے گورنر ہاؤس سندھ میں جاری سیاسی سرگرمیوں کے خلاف صدر مملکت کو مراسلہ لکھا جس میں خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ کے گورنر اپنے دفتر کا بےدریغ سیاسی استعمال کررہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر سندھ آئین کے تحت وفاق کے نمائندے ہیں مگر کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے نمائندے کا کردار ادا کررہے ہیں، ایم کیو ایم، پی ایس پی کے دھڑوں کو ملانا گورنر سندھ کی پالیٹیکل انجینرنگ کا ثبوت ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ گورنر سندھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کے بجائے سیاسی ورکر کے طور پر کام کررہے ہیں، گورنر کی سرگرمیوں سے کراچی میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اثرانداز ہونے کا بھی خدشہ ہے، صدر مملکت گورنر ہاؤس کے غلط استعمال پر کامران ٹیسوری کیخلاف فوری نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے