سردار عطااللہ خان مینگل کے گھرانے کی بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام کیلئے نا قابل فراموش قربانیاں ہیں،واجہ جہانزیب بلوچ
سبی(ڈیلی گرین گوادر) قومی راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کے گھرانے کی بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام کیلئے نا قابل فراموش قربانیاں ہیں۔ بلوچ قوم اور بلوچستان کی عوام کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالنے کہ لیے صف بندیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ سیاسی مسافر اور مفاد پرست ٹولہ پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ جاگیردارنہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے ہوتے ہوئے پارٹی ورکروں اور دوستوں کی ثابت سے جدوجہد خراج تحسین کے لائق ہیں۔ سہ رنگے جھنڈے کے سائے تلے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ورکرو کی سیاست کرنا قومی و سیاسی شعور کی نشاندہی کرتا ہے۔ ذاتی مفادات کو بلائے طاق رکھ کر قومی مفاد کو ترجیح دے کر بلوچستان کی عوام کے دکھوں کا مداوا کیا جائے گا۔ سر زمین بلوچستان اور سائل وسائل کے لیے پارٹی کے دوستوں نے قربانیاں دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے نصیر آباد میں آٹھ اضلاع کے تنظیمی اجلاس کے دوران اور ضلعی سبی میں سبی کی ضلعی کابینہ اور سینئر دوستوں سے ملاقات کے دوران کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سےء بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئرجوائنٹ سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی کسان سیکرٹری میر نذیر احمد کھوسہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران واجہ یعقوب بلوچ، میر عبدالغفور مینگل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ نصیر آباد میں آٹھوں اضلاع کے صدور جنرل سیکریٹریز اور سینئر دوستوں نے شرکت کی جبکہ ضلع سبی میں ملاقات کے دوران ضلعی جنرل سیکریٹری ملک سلطان دھپال، سینئر نائب صدر گل الرحمن مری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری در جان بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری اللہ بخش ہانبھی، پروفیشنل سیکرٹری امام بخش بلوچ، لیبر سیکرٹری بابو تاج محمد بلوچ، کونسلرعبیداللہ بلوچ،کونسلر محمد علی محمد حسنی، اور سینئر دوستوں میں محمد اعظم گورچانی، مرکزی کونسلر پرویز بلوچ، کامریڈ حمید اللہ بلوچ،مہیم خان بلوچ، علی بلوچ، نصیب اللہ بلوچ سمیت کارکنوں سینئر دوستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔