بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ ہیں تاہم صوبے میں مخلوط حکومت بنے گی،میر جان محمد جمالی

اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ ہیں تاہم صوبے میں مخلوط حکومت بنے گی معیشت کی بحالی پہلا قدم ہونا چاہئے بد حال معیشت کے ساتھ ملکی معاملات چلانا ناممکن ہو گا بعض کڑوے اور غیر مقبول فیصلے کرنا ہوں گے الیکشن شیڈول آنے تک بلوچستان سمیت ملکی سیاست میں کئی اہم موڑ آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے مقامی صحافیوں کی دعوت پر پریس کلب اوستہ محمد میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معروضی حالات میں کسی ایک پارٹی کی حکومت بنانا فی الوقت ناممکن ہے صوبے کی تاریخ میں ہمیشہ مخلوط حکومتیں بنتی رہی ہیں بی اے پی کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ ہم صوبے کی سطح تک اپنے فیصلے خود کر سکیں مسلط کردہ فیصلے صوبے کے مفاد میں نہیں ہوں گے جان جمالی نے کہا کہ معیشت کی بحالی پہلا قدم ہونا چاہئے بد قسمتی سے پاکستان کے معاشی حالات خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علاقائی سیاست میں ابھی اور موڑ آنے ہیں جان جمالی نے کہا کہ اداروں کا غیر جانبدار ہونا اورسیاست میں عدم مداخلت کا فیصلہ خوش آئندہے انہوں نے کہا کہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے مقامی صحافیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے نا موافت حالات میں بھی معیاری صحافت کے فروغ کے لئے کام کیا اوستہ محمد کو یہ اعزا زحاصل ہے کہ اس شہر سے قیام پاکستان سے قبل صحافتی خدمات کے لئے کام کیا گیا انہوں نے کہا صوبے کی اہم سیاسی و قبائلی شخصیات کا مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر بلوچستان کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہا ہوں تاہم وسائل کی کمی کے سبب بحیثیت گورنر لوگوں کی توقعات پوری کرنے سے قاصر ہوں میں اپنے حلقے میں تعمیراتی سرگرمیوں جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر ہا ہوں تاہم صوبے کی مالی مشکلات جاری ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل میں رکاوٹ بن رہی ہیں انہوں نے پریس کلب اوستہ محمد کی نامکمل عمارت کی تکمیل کے لئے ایم پی اے فنڈ اور وزیر اعلیٰ کے خصوصی فنڈسے رقم کی فراہمی کا وعدہ کیا اور کہا کہ مقامی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے سیلاب سے متاثرہ صحافیوں کو مالی امداد کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز ریلز کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے