حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کی سمندر ی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کے تدارک کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کی سمندر ی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کے تدارک کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کیا گیا ہے اور 24 گھنٹے متعلقہ اداروں کی گن بوٹس کے زریعہ مشترکہ پٹرولنگ جاری ہے پٹرولنگ ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے جیونی میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف الصدام 1 رجسٹریشن نمبر 18347-B ٹرالر کو ضبط کر کے عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی ہے مقامی ماہی گیروں کی جانب سے غیر قانونی ٹرالنگ کے لئے نتیجہ خیز اقدامات پر محکمہ فشریز کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے