آنے والے دور میں یہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، سعید الحسن مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سعید الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں ارکان صوبائی اسمبلی کی شمولیت خوش آئندہ ہے،نئی شمولیتوں سے پارٹی مضبوط و مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اسمبلی میں جمہوری سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے جمہوری آوازوں کوتقویت ملے گی۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی و قبائلی معتبرین کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں اس لئے شامل ہورہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی وہ واحد جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کی بقاء، سالمیت اور بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے کام کیا اور کبھی کسی کے زیر اثر نہیں رہی نئے شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی شمولیت سے بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی صورت میں جمہوریت کو تقویت ملے گی اس کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی مسائل کا حل بھی نکال سکتے ہیں امید ہے وہ پارٹی اور صوبے کی بہتری کے لئے بہترین کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے لئے جو کام کئے اب انہیں آگے بڑھانے کا وقت آرہا ہے آنے والے دور میں یہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے