سیلاب زدگان کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی آواز پوری دنیا تک بھر پور طریقے سے پہنچائیں گے۔جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جنیوا کانفرنس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں تجاویز اور تفصیلی لائحہ عمل کا مسودہ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کانفرنس کے لائحہ عمل کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی آواز پوری دنیا تک بھر پور طریقے سے پہنچائیں گے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر بڑا چیلنج ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر برائے کشمیر امور قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت اُمور برائے کشمیر و گلگت بلتستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے