سزایافتہ اور دیگر قیدی رہائی کے بعد ایک مہذب اور پرامن شہری کی حیثیت سے زندگی گزاریں گے، منیراحمددرانی
قلات(ڈیلی گرین گوادر)سیشن جج قلات بشیراحمدبادینی اور ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کا جوڈیشل لاک اپ قلات کااچانک دورہ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ ڈی ایس پی قلات پولیس منظور احمد مینگل ڈی ایس پی میر فیصل ایس ایچ او خدائے رحیم عالیزئی ایڈیشنل ایس ایچ او میر نزیر عمرانی بھی انکے ہمراہ تھے اس دوران ایڈیشنل سیشن جج نے قیدیوں سے باری باری ملاقات کیا اور انکے مسائل پوچھے ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ نے سیشن جج ڈپٹی کمشنراور کرنل ایف سی کو جوڈیشل لاک اپ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور جوڈیشل لاک اپ کا دورہ کرایا ضلعی انتظامیہ قلات اور ایف سی قلات کی جانب سے قیدیوں میں گرم کمبل چھٹائی اور دیگرسامان تقسیم کیا گیا ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی سیشن جج بشیراحمدبادینی اور کرنل ایف سی نے جوڈیشل لاک اپ میں قیدیوں کے کھانے پینے رہنے اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سزایافتہ اور دیگر قیدی رہائی کے بعد ایک مہذب اور پرامن شہری کی حیثیت سے زندگی گزاریں گے اور جرائم سے کنارہ کشی اختیار کریں گے ہمیں انسان سے نفرت نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسکے غلط عمل سے نفرت کرناچائیے اس موقع پر ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمر کی جاب سے جوڈیشل لاک اپ کے مسجد شریف کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپیہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ جوڈیشل لاک اپ کے مسجد اور دیگر کاموں کے اخراجات کا تخمینہ لگا ئیں تاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ کام کرایا جاسکیں۔