بھارتی سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق

ازبکستان (ڈیلی گرین گوادر) افریقی ملک گیمبیا کے بعد ازبکستان میں بھی بھارتی سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت نے بھارتی کمپنی کے بنائے گئے سیرپ سے بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فارما سیوٹیکل کمپنی ماریون بائیو ٹیک کی تیار کردہ سیرپ اور گولیاں بچوں کی اموات کا سبب بنیں، بھارتی کمپنی کی تیار کردہ دوا استعمال کرنے سے بچوں کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے اس سے پہلے تین ماہ قبل افریقی ملک گیمبیا میں ممکنہ طور پر بھارتی دوا سے 66 بچے ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار بھی کیا تھا۔

ڈبیلو ایچ او کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے چار سیرپ میں آلودگی کی تفتیش کی جا رہی ہے، ادارے نے چار ایسے کھانسی سیرپ کے نام بھی جاری کیے ہیں جنہوں نے بچوں کے گردوں کو نقصان پہنچایا۔گیمبیا میں گردوں کے مسائل ہونے سے درجنوں بچوں کی موت ہو گئی تھی۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانام گیبریئس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا اادارہ بھارتی ریگولیٹرز اور نئی دہلی میں قائم، دوا سازکمپنی میڈن فارماسیوٹیکلز کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے