اوتھل ، بیلہ، لاکھڑا کے سیلاب متاثرین پانچ ماہ گزنے کے باجود کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل، بیلہ، لاکھڑا میں حالیہ سیلاب کو پانچ ماہ سے بھی زائد عرصہ بیت گیا،جس میں ہزاروں گھر زمین بوس ہوگئے اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، متعدد انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی،پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ سروے بھی مکمل، رپورٹ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پیش کردی گئی لیکن اب تک وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرنو کے لئے کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ سیلاب زرگان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل، بیلہ، لاکھڑا میں حالیہ سیلاب کو پانچ ماہ سے بھی زائد عرصہ بیت گیا،جس میں ہزاروں گھر زمین بوس ہوگئے اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، متعدد انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی،پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ سروے بھی مکمل ہوگیا جس کی رپورٹ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پیش کردی گئی لیکن اب تک وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرنو کے لئے کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ سیلاب زرگان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور حکومت کی امداد کے منتظر ہیں سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے جن کے گھروں کو دراڑیں پڑیں تھی انہوں نے بھی اپنے گھروں میں رہائش اختیار کرنا شروع کردی جو کسی بھی وقت منہدم ہو کر انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں اس حوالے سے سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو آنے والے سیلاب میں ہمارے گھر زمین بوس ہوگئے اور زندگی بھر کی جمع پونجی جو رکھی ہوئی تھی وہ بھی سیلاب میں پانی نذر ہوگئی سیلاب کے دوران ہمارے منتخب نمائندوں نے بھی بہت دورے کئے لیکن ان کے دورے بھی صرف فوٹو سیشن تک ہی محدور رہے ایک دورے کے بعد دوبارہ اس طرف رخ ہی نہیں کیا اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دینے کے دعوے اور سروے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس شدید مہنگائی میں ہمارے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے دو دقت کی روٹی کا حصول بھی بڑی مشکل بن چکا ہے اگر حکومت نے ہمیں امداد فراہم نہ کی تو ہمیں اس مہنگائی میں گھر بنانا بڑا مشکل ہیں انہوں وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور آرمی چیف و افواج پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سیلاب زرگان کے گھر بنانے کے لئے فوری امداد کا اعلان کرے تاکہ متاثرین اس شدید سردی میں اپنے بچوں کو بچا کر سکون کی زندگی بسر کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے