خضدار سٹی میں فیڈرزکے اضافے کے لئے منصوبہ بندی کررکھے ہیں ایک فیڈر کا پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے ، میر یونس عزیز زہری


خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی زیر صدارت بجلی کے مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ایگزیکٹو آفیسرکیسکو خضدارسیف اللہ بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے مسائل زیر بحث آئے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اوربجلی کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ میں نے اپنے فنڈز سے 27کروڑ روپے کیسکو میں جمع کرچکا جس سے فیڈرز میں اضافہ سمیت دیگر بجلی کی سہولیات دیئے جائیں گے خضدار سٹی میں فیڈرز کے اضافے کے لئے منصوبہ بندی کررکھے ہیں ایک فیڈر کا پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے اور مذید فیڈرز کا بھی آئندہ چند روز میں اضافہ ہوگا جس سے بجلی کے مسائل میں کمی آئیگی انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں خضدار ٹاؤن فیڈر کا اضافہ ہوچکا اور اب ایک ہفتے کے اندر بی آر سی فیڈر سے بجلی سپلائی کا آغاز کردیا جائیگا،جس میں سول کالونی ٹاؤن شپ اور کوشک کے علاقے شامل ہونگے اور نہ صرف بجلی سپلائی میں بہتر آئیگی بلکہ اس سے دوسرے فیڈرز پر بوجھ بھی کم ہوگا، رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ میں نے بجٹ میں جتنے منصوبوں کی تجویز دی تھی اور جتنی رقم مختص ہے ان میں سے اسی فیصد منصوبوں کی ریلیز آچکی ہے جس سے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر کام ہورہاہے اور مسائل حل ہونگے انہوں نے کہاکہ بجلی لوڈ شیڈنگ خضدار کا اہم اور بنیادی مسئلہ ہے اور اس کے لئے میں نے 27کروڑ روپے رکھے ہیں بجلی فیڈرز کے حوالے سے اہم مسائل تھے تاہم وہ بھی ابھی بات چیت کے بعد حل ہوگئے ہیں اور بتدریج بجلی کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ایگزیکٹو آفیسر کیسکو خضدار سیف اللہ بلوچ نے خطاب کیا اور بجلی کے مسائل پر بات چیت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے