کوئٹہ کے عوام ہر حوالے سے مایوس ہیں،مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے دورے کے دوران ورکرز کنونشن میں یونٹوں، شعبہ اطلاعات، سوشل میڈیا، شعبہ انصارالاسلام کے سالاروں، اور چھ زون کیلئے قائم کی گئیں کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی حلقوں کے متعلق قائم الیکشن کمیٹی کی رپورٹ بلدیاتی انتخابی امور کے متعلق کمیٹی کے چیئرمین وسینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے پیش کی۔اجلاس میں ورکرز کنونشن کے دوران حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کے اعزاز میں تقریب حوصلہ افزائی کے انعقاد کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وسنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ایوب شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ مفتی عبد السلام رئیسانی مولانا غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لالا حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی حافظ خلیل احمد سارنگزئی مولانا محمد مفتی ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمدحاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے کوئٹہ کے عوام ہر حوالے سے مایوس ہیں، سیلاب متاثرین ریلیف سمیت ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں صوبائی حکومت اور بعض وزراء رکاوٹ ہیں۔ اس کے خلاف اب ہمیں ہر حدتک جانا ہوگا۔ کافی انتظار کیا اب مزید انتظار نہیں کرسکتے۔ جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے ورکرز کنونشن میں اچھی کارکردگی دکھانے پر کہا کہ جہدمسلسل پریقین رکھتے ہوئے کوئٹہ کے یونٹوں نے ہر دور میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کی قیادت کو مایوس نہیں کیا۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکرٹریٹ میں اقلیتی یونٹ بستی پنچائیت کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے منشور میں بلاتفرق پوری انسانیت کی خدمت پرزور دیا گیا ہے، انسانیت کی حیثیت سے ہم سب کی بہت ساری چیزیں مشترک ہیں مثلاً صحت، تعلیم، پانی، روزگار، روٹی، مکان سمیت اچھے شہری کے حقوق یکساں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے متعلق دستور ساز کمیٹی کو سفارشات پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے