وزیراعظم بیان واپس لیکر ہزارہ کمیونٹی سے معافی مانگیں، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برداری کے احتجاج کو بلیک میلنگ کا نام دیکر پوری قوم کے زخموں پر نمک پاشی کردی ہے جس طرح وفاقی حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اسکی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم بیان واپس لیکر ہزارہ کمیونٹی سے معافی مانگیں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ گزشتہ چھ روز سے ہزارہ برداری کے افراد دلجوئی اور انصاف کی طلب میں لاشیں سڑک پر رکھ پر بیٹھے ہیں وزیراعظم نے بے حسی کی انتہا ء کردی ہے جس کے بعد دھرنے اور احتجاج کو بلیک میلنگ کا نام دینا انسانیت سوز عمل ہے انہوں نے کہاکہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ایک کی دلجوئی اور انصاف فراہم کرنے کے لئے انکے پاس جائیں وزیراعظم کا ہزارہ برداری کے احتجا سے متعلق بیان انتہائی نامناسب ہے، وزیراعظم ہزارہ کمیونٹی کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے انکے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی روز سے میتیں رکھ کر وزیراعظم کا انتظار کرنے والوں پر اس طرح کا الزام لگانا شرمناک عمل ہے،وزیراعظم بیان واپس لیکر ہزارہ کمیونٹی سے معافی مانگیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے