اسلام آباد دھماکے کے ملزمان گرفتار کر لیے گئے، رانا ثنااللہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کے ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور بےگناہ اور اس کا کوئی قصور نہیں تھا اسے ملزم نے ہائیر کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ کرم ایجنسی سے چلےاور راولپنڈی میں ٹھہرے، ان کے ہینڈلرزکو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔