حاجی محمد ہاشم خان نوتیزئی سے پارٹی کے مختلف اضلاع کے ضلعی و مرکزی رہنماوں کی کیسکو منسٹر سب آفس میں ملاقات

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور مرکزی ایزیگٹو کمیٹی کے ممبر وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی محمد ہاشم خان نوتیزئی سے پارٹی کے مختلف اضلاع کے ضلعی و مرکزی رہنماوں نے کیسکو منسٹر سب آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر کیسکو کے اعلی آفیسرز، پارٹی کے مرکزی و ضلعی رہنماوں میں واپڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران چیئرمین لعل جان بلوچ، ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری،پارٹی کے مرکزی رہنما و مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی،بارکھان کے ضلعی صدر صدیق کھیتران، قلات کے ضلعی صدر قادر بخش بلوچ، عبدالرحیم مینگل، سبی کے جنرل سیکرٹری سلطان دھپال،چاغی کے ضلعی صدر یار محمد مینگل، کوئٹہ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد قمبرانی، میر ابراہیم پرکانی، بسمہ اللہ بلوچ،آمین دانش بلوچ و دیگر پارٹی کے رھنما ورکرز موجود تھے۔وفاقی وزیر مملکت حاجی ہاشم خان نوتیزئی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے سردار اختر جان مینگل کے احکامات و ہدایت پرکیسکو بلوچستان بھر میں سینکڑوں میلینز کے ترقیاتی منصوبوں پر فوری طور پر کام جاری کیا ہوا ہے اور کررہی ہے اور جن میں بجلی کی نئی لائنوں کی ترسیل ٹرانسفارمر کی فراہمی اور نئے فیڈر قائم کیئے گئے اور جارہے ہیں جس کی بناء پر بلوچستان بھر میں بجلی کی بہتر ترسیل میں کافی کمی و بہتری آئی گی گھریلو سارفین و زمیداران اس موقع سے کافی حد تک استفادہ حاصل کریں گے کیونکہ بجلی کے نئی لائنوں کی ترسیل، نئے فیڈرز کا قیام اور ٹرانسفارمر کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں جو کہ کیچ،گوادر،خضدار، قلات، مستونگ، کوئٹہ سٹی، بارکھان کوہلو و دیگر بلوچستان بھر کے علاقوں میں کام جاری ہے اور کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے