کراچی،شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے فشری میں کام کرنے والا عامر جاں بحق ہوگیا۔اپنے بھائی کے ساتھ فشریز میں کام کرنے والا 27 سالہ عامر اپنے بھائی کے گھر سے نکلا ہی تھا کہ شاہین فورس کے اہلکاروں نے ڈاکو سمجھ کر اس پر فائرنگ کردی۔واقعہ کے عینی شاہد کہتے ہیں کہ عامر کو بچپن سے جانتے ہیں ان کو 4 اہلکاروں نے سیڑھیوں پر لا کر گولیاں ماریں۔ اہلخانہ کے مطابق عامر کو جعلی مقابلہ ظاہر کرکے مارا گیا۔ اسکا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی نہیں تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شاہین فورس کے اہلکاروں کے مطابق پہلے ان پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا لیکن موٹرسائیکل سوار کی جانب سے گولی چلانے کے کوئی شواہد نہیں ملےہیں۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اہلکاروں نے موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تھا اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے