حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ، محمد گل خلجی

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم ہو سکے سرکاری محکموں کے افسران عوام کی خدمت کریں ان سے عوام کی بڑی توقعات ہیں سوشل ویلفیئر کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ وہ فلاحی کے کام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں سنٹر برائے بحالی منشیات کے عادی افراد کے معائنہ کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عالم لون ایس ڈی او،بی اینڈ آ ر عبد القیوم کبزئی، محمد انور لونی اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ایس ڈی او بی اینڈ آ ر محمد انور لونی نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنٹر برائے بحالی منشیات کے عادی افراد 10 ایکڑ زمین پر مشتمل ہے کل لاگت 65 ملین روپے ہے تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہے بقیہ کام بھی ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا حالانکہ کام کی تکمیل جون 2023 ہے اس کے علاوہ مزید 60 ملین سے ایک عدد بنگلہ 4 کوارٹر اور مسجد کی تعمیر شروع کردیا ہے جس کی تکمیل جون 2024 کو ہوگی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کو جلد مکمل کرکے بلڈنگ کو سوشل ویلفیئر کے حوالے کیا جائے انہوں نے کہاکہ منشیات کے عادی افراد کا علاج معالجہ نہایت اہم لورالائی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو جو منشیات کے عادی افراد کا علاج معالجہ کرے گا اور انھیں کوئی ہنر سیکھائے گا کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد اور معیاری تکمیل پر سمجھوتا نہیں کر یں گے اور انھیں مکمل کرکے مفاد عامہ کے لئے استعمال میں لائیں گے۔کمشنر محمد گل خلجی نے ریزیڈینشل گرلز سکول کی زیر تعمیر کام کا معائنہ بھی کیا جہاں ان کو بتایا گیا کہ اس کی کل لاگت 346 ملین روپے ہے کل ایریا 30 ایکڑ ہے اور 60 فیصد کام مکمل ہے مزید کام تیزی سے جاری رہے۔ کمشنر نے انھیں سختی سے ہدایت کی کہ کام معیاری ہو اور مقررہ وقت پر مکمل ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے