خضدار میں آٹے کا شدید بحران،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی
خضدار (ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں آٹے کابحران شدت اختیار کرگیا چاردن میں فی بوری پر 2000روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔زرائع کے مطابق سرکاری گندم میں خضدار کے کوٹہ کو بند کر دیا گیا ہے عوامی حلقے جس کے باعث آٹے کا شدید بحران پیداہواہے خضدار گودام میں گندم ناپید ہونے کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی خضدار میں 50کلو آٹے کی بوری 6000 ہزار تک پہنچ گئی خدارا خضدار کے عوام انتہائی غریب ہے ان کے حال پر رحم کیا جائے عوام نے ڈپٹی کمشنر خضدار وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزیر خوراک وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی حالیہ شدید بحران کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف دے کر کم قیمت پر آٹا مہیا کرے تاکہ غریب لاچار عوام کی مشکلات میں کمی ہو۔