پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے انہیں دنیا کی کوئی باطل شکست نہیں دے سکتا،سکینہ عبداللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وومن ونگ و فوکل پرسن برائے اورسیز پاکستانی اینڈ او پی ایف بلوچستان سکینہ عبداللہ نے کہا ہے کہ 27 دسمبر کو وطن کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی دنیا کی سیاسی تاریخ میں شہید رانی بینظیر بھٹو کی شہادت کو دنیا کے سیاستدانوں فلا سفرز اور انسانی حقوق کے تنظیموں نے ایک عظیم سانحہ قرار دیا ظالموں نے ہم سے ہماری عظیم لیڈر شہید رانی کو ہم سے جسمانی طور پر ہمشہ کے لئے جدا کیا لیکن روحانی طور پر آج بھی وہ ہمارے درمیان میں ہے محترمہ کی شہادت کے بعد یتیم ہونے کے باوجود شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ اور فکر کو آگے لیکر پوری دنیا میں پھیلا کر کبھی بھی ہمت نہیں ہارے پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے انہیں دنیا کی کوئی باطل شکست نہیں دے سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی پندرھویں برسی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سکینہ عبداللہ نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پوری زندگی عوامی خدمت سے عبارت تھی محترمہ جہاں بھی جاتے دنیا کے کونے کونے میں غریب ہاری مزدور اور متوسط طبقے کی حقوق کے لئے بات کرتی اسی وجہ سے ظالم غاصب اور غریب کش طبقہ نے انہیں شہید کرکے راستہ سے ہٹاکر اپنی مظموم مقاصد میں عارضی طور پر کامیابی حاصل کیا لیکن آج پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم اور انٹرنیشنل لیڈر تھیں جن کی شہادت صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے نقصاندہ ثابت ہوگئی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ لیڈر پیدا کرتی ہے محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیں دیکر پوری ملک کی شان کو دوبالا کردیا محترمہ کو راستے سے ہٹانے اور شہید کرنے کا اصل منصوبہ ملک کو کمزور کرنا اور ٹکڑوں میں بانٹنا تھا لیکن شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے شریک حیات آصف علی زرداری نے حکمت عملی سے کام لیکر دشمنوں کی اس عزائم کو ناکام بناکر پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر پاکستان اور پاکستانی عوام کو اپنی محبت کا گریویدہ کردیا انہوں نے کہا ہر سال کی طرح امسال بھی محترمہ شہید رانی بے نظیر بھٹو کی پندرھویں برسی عقیدت و احترام سے مناکر محترمہ کو زیادہ سے زیادہ خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کرینگے بینظیر بھٹو جیسی خواتین بہادر سیاسی لیڈر دنیا میں پیدا نہیں ہوتی محترمہ نے اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش و قدم پر چلکر امر ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے