پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مہنگائی اور قرضوں میں جکڑ دیا : ایاز صادق

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں نہیں توڑنی، یہ صرف ڈرامےبازی ہے، ان کے پاس نمبرز پورے ہوتےتو اعتماد کا ووٹ لیتے۔مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنا چاپتے تھے تو اسی وقت توڑتے جب اعلان کیا۔یہ سب ان کے ڈرامے ہیں انہوں نے کوئی اسمبلیاں نہیں توڑنی تھی۔اگر ان کے پاس نمبر پورے تھے تو جب گورنر نے کہا تب اعتماد کا ووٹ لیتے۔ان کا کہنا ہے کہ انیس سو سینتالیس سے دو ہزار اٹھارہ تک تیس ہزار ارب قرض تھا۔ دو ہزار اٹھارہ کے بعد چوالیس دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت قرض ساٹھ ہزار ارب تک لے گئی۔تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے وہ معاہدہ کیا جس نے ہمارے ہاتھ جکڑ لیے۔پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مہنگائی اور قرضوں میں جکڑ دیا۔ان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کی بات کرتے تھے خود اربوں کے تحائف ساتھ لے گئے۔عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بھی بیچ دی۔ پچھلی حکومت نے عوام کوبنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے