محکمہ پی ڈی ایم اے موسم کے حوالے سے حساس اضلاع میں امدادی سامان دستیاب رکھے،وزیراعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے موسم کے حوالے سے حساس اضلاع میں امدادی سامان دستیاب رکھے،برف باری کے علاقوں میں قومی شاہراؤں کی ممکنہ بندش کے پیش نظر بھاری مشنری اور عملہ تعینات کیا جائے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کی پیش نظر متعلقہ محکمے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل رکھیں،پی ڈی ایم اے موسم کے حوالے سے حساس اضلاع میں امدادی سامان دستیاب رکھے۔انہوں نے کہاکہ برف باری کے علاقوں میں قومی شاہراؤں کی ممکنہ بندش کے پیش نظر بھاری مشنری اور عملہ تعینات کیا جائے۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ مواصلات کے مابین کوارڈینیشن قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائے۔ زیارت،کوژک ٹاپ،کان مہتر زئی،لک پاس اور بولان پاس میں برف ہٹانے کی مشنری تیار رکھی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے