بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن عملے نے ہزاروں ٹن کچرے کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنا شروع کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں میونسپل کارپوریشن عملے نے حب ٹاؤن سے ہزاروں ٹن کچرے کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنا شروع کردیا ہے چیف افسر میونسپل کارپوریشن حب سید سلیم شاہ کی نگرانی میں مشینری ڈمپر اور شاول کے ذریعے دوسرے روز بھی شہر کی صفاء اور میونسپل سروسز کی فراہمی جاری رہی۔چیف آفسر میونسپل کارپوریشن حب سید سلیم شاہ بنفس نفیس خود صفاء کی صورتحال کو مانیٹرنگ کرتے رہے۔حب ضلع قیام کے بعد میونسپل کارپوریشن حب کی ضروریات کے مطابقنئے مشینری کی فراہمی پرانے مشینری کی مینٹیننس کیلئے بھی بلدیہ افسران متحرکانہ کرداراداکررہے ہیں بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر صنعتی شہر میں میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کے حوالے سے کوشاں افسران کی کارکردگی پر شہری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے چیف افسر حب سید سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع حب کے صنعتی شہر کے ریائشی علاقوں میں عملہ دن رات عوام کی خدمت کررہا ہے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر کم وسائل کے باوجود مثالی خدمات کی سرانجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے عوام الناس کی شکایات ازالے کیلئے میونسپل کارپوریشن کا مرکز شکایت فعال اورعملے کی ڈیوٹی کے دورانیے کو بڑھادیا گیا۔چیف افسر کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن عملے کے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی خوش اسلوبی سے کی جارہی ہے بہت جلد میونسپل کارپوریشن حب کی ضروریات کے مطابق صنعتی ضلع حب کے ٹاؤن کیلئے مشینری خریداری کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے