جنرل الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 93 ہزار ہے ، فیاض حسین مراد

گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمیشن فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں صوبے میں پولینگ اسٹیشن 4896 جبکہ ووٹرز کی تعداد پچاس لاکھ 93 ہزار ہے جبکہ جن پولینگ اسٹیشن کی نشاہدی کرائی گئی ہے اس کو کراس ویری فیکشن کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جھل مگسی کے دورے کے دوران مختلف پولینگ اسٹیشن کے وزٹ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسڑکٹ الیکشن کمیشن سکندر علی جمالی موجود تھے انھوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولینگ اسٹیشن کے حوالے سے ہمارہ سروے مکمل ہوچکا ہے جبکہ ایسے کئی پولینگ اسٹیشن ہیں جن میں سہولیات کا فقدان ہے کہیں پر پانی کا مسئلہ ہے تو کہیں پر بجلی۔اور کافی لیڈیز پولنگ اسٹیشن پر واش روم کا مسئلہ ہے اس سلسلیے میں ہم نے صوبائی چیف سیکرٹری بلوچستان کو لیڑ لکھ دیا ہے انھوں نے کہاکہ دہی علاقوں میں خواتین کے شناخی کارڈ کے حوالے سے نادرہ کو بھی لکھا ہے کہ ان علاقوں میں موبائل وین بھیجوا کر ان کے قومی شناخی کارڈ بناکر دیں انھوں نے کہا کہ جنرل ایلکشن کے حوالے ڈی آر او اور آر او کے ڈیٹا بھِی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ہماری طرف سے جنرل الیکشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے