نجیب اللہ کاکڑ کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، عدالت نے ملزم کا بیان قلمبند کیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، عدالت نے ملزم کا بیان قلمبند کیا، آئندہ سماعت پر وکلاء اپنے حتمی دلائل دیں گے جس کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جائیگا، ہفتے کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی، ان کے وکیل سینئر قانون دان وسابق سینیٹرملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت زیر حراست ملزم کمال الدین نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایاملزم کا بیان قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر وکلاء کیس سے متعلق اپنے حتمی دلائل دیں گے دلائل مکمل ہونے پر معزز جج مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے