خاران کے عوام کو روشن مستقبل فراہم کرینگے،عوام نے سبز باغ دکھانے والوں کو مسترد کردیا ہے،میرعبدالکریم نوشیروانی
خاران(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام کو روشن مستقبل فراہم کرینگے عوام نے سبز باغ دکھانے والوں کو مسترد کردیا ہے میرا اور شعیب نوشیروانی کا خاران سے صرف ووٹ نہیں بلکہ خاک اور خون کا رشتہ ہے ہم ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں شریک رہتے ہیں جبکہ موسمی پرندے صرف ووٹ کے وقت نظر آتے ہیں۔ میر منظور احمد رند اور سردار غلام جان بلانوشی کے برادری سمیت بی این پی مینگل سے مستعفی اور بلوچستان عوامی پارٹی میں میرے اور میر شعیب نوشیروانی کی قیادت میں شمولیت خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنماء میر منظور احمد رند،سردار غلام علی بلانوشی کے ا برادری سمیت بی این پی مینگل سے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا، سردار غلام جان بلانوشی، میر منظور رند نے کہا کہ خادم خاران میر عبدالکریم نوشیروانی، میر شعیب جان نوشیروانی، نامزد چیرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی کی مخلصانہ قیادت میں ہم اپنے برادری سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں خاران کا مستقبل میر عبدالکریم نوشیروانی،اور میر شعیب نوشیروانی سے وابستہ ہے باقی لیڈر اور پارٹی والے سبز باغ دکھانے اور طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں کرتے ہیں آج خاران ہر شعبے میں زبون حال اور مشکلات کا شکار ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں صاحب اقتدار منتخب نمائندے صرف اپنی ترقی و خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں عوام اور علاقے کا کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے خاران کی ترقی و خوشحالی صرف میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کے دور میں ہوا ہے اس کے بعد خاران ویران ہوچکا ہے۔میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ اقتدار آنے جانی چیز ہے۔ ہمیں اقتدار سے ذیادہ خاران کے عوام عزیز ہے۔خاران کے عوام کی ترقی خوشحالی سے ہمیں دلی سکون ملتا ہے کیونکہ ہمارے دل کی دھڑکنوں میں عوام رہتا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اگر آگے موقع دیا تو انشاء اللہ خاران کو ترقی یافتہ بناکر بے روزگاری کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ آنے والے الیکشن میں انشاء اللہ عوامی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔اس موقع پر بی اے پی کے ضلعی سینئر رہنما حاجی نور احمد ملازئی،حاجی محمد اساء تگاپی،سردار عبدالغنی عیسی زئی،میر نصر اللہ سیاپاد،میر جاوید ہوتکانی،شہزادہ محی الدین کبدانی،میر مختیار احمد کبدانی،سینئر رہنماء مولوی اللہ داد،الیاس سادگ،میر چراغ بلوچ،ماسٹر احسان کبدانی ودیگر موجود تھے۔