نصیر آباد میں بھائی کو بھائی سے لڑاکر سیاست کرنے کا دور اب گزر چکا ہے ، میر صادق عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 12 تمبو نصیر آباد پر 2002 سے سلیکٹڈ عوامی نمائندے عوام پر مسلط ہوکر عوامی فنڈز کو ہڑپ کررہے ہیں ضلع نصیر آباد صوبے کی سب سے پسماندہ ضلع ہے جہاں نہ صحت نہ تعلیم نہ دیگر بنیادی سہولت موجود ہیں بدقسمتی سے یہاں کے عوامی نمائندے عوام کے ٹیکسوں سے جمع شدہ دولت کو عوامی اسکیمات کا نام دیگر صرف ہی صرف غیر معیاری سڑکیں بناکر اپنے پرسنٹیج وصول کرنے میں مصروف ہیں پٹ فیڈر نہر کی تباہ حالی اور زرعی معیشت کو داؤ پر لگانے کا ذمہ دار بھی نصیر آباد سے عوامی نمائندہ سمیت محکمہ زراعت محکمہ ایریگیشن کے آفیسران ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میر صادق عمرانی نے کہا کہ نصیر آباد کے عوام صحت کی سہولیات نہ ہونے سے مجبور ہوکر لاڑکانہ اور سندھ کا رخ کرتے ہیں یہاں معیاری تعلیمی ادارہ نہ ہونے کے باعث نصیر آباد عوام بھاری بھر رقوم خرچ کرکے اپنے بچوں کو سندھ اور پنجاب تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر نہر کو بھل صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئی ہیں مگر تاحال پٹ فیڈر نہر میں صحیح معنوں میں پینے کے لئے پانی تک موجود ہیں پٹ فیڈر نہر میں زرعی پانی کی عدم موجودگی کے باعث نصیر آباد محکمہ زراعت تباہ حالی اور زبوں حالی کا شکار ہے۔میر محمد صادق عمرانی نے کہنا تھا کہ جب تک پیپلز پارٹی اقتدار میں نہیں آئینگے اس وقت نصیر آباد سمیت پورے ملک حالات نہیں سدھرینگے نصیر آباد میں بھائی کو بھائی سے لڑاکر سیاست کرنے کا دور اب گزر چکا ہے نصیر آباد عوام پر مسلط ہوکر جائیدادیں بنانا زرعی زمینیں خریدنا پیڑول بنانا یہ سب عوام کے پیسوں سے عوامی نمائندہ خرید کر ضلع نصیر آباد کو پسماندہ رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ضلع نصیر آباد خصوصاً حلقہ پی بی 12 تمبو نصیر آباد کے عوام نااہل اور چور دروازے سے آنے والے پارٹیوں سے استعفیٰ دیکر پاکستان پیپلزپارٹی میں جوک در جوک شمولیت اختیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو عوامی نمائندے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے وہ جلد عوامی نمائندگی کھو بیٹھے ہیں اب نصیر آباد کے عوام کو منتخب عوامی نمائندوں پر اعتماد نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ نصیر آباد عوام 2023 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھای اکثریت سے کامیاب کرکے عوامی نمائندگی کا اعزاز بخشیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے