بلوچستان مختلف اداروں میں اے پی ٹی رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتیاں کی گئیں ہیں ،علی بخش جمالی
لسبیلہ (ڈیلی گرین گوادر) حب متحدہ لیبر فیڈریشن ایریگیشن ایمپلائز یونین کے صدر علی بخش جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مختلف اداروں میں اے پی ٹی رولز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی بھر تیوں کے خلاف تمام یونینز اور ایسوسی ایشنز کی مشاورت کے بعد 27دسمبر کو چیف انجینئر کے آفس محکمہ ایریگیشن کوئٹہ سے احتجاجی جلسوں کا آغاز کیا جائے گا اور الائیڈ کمپنی میں نام نہاد یونین مینجر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ورکروں کو نکالنے کی پالیسی کے خلاف جنوری کے پہلے ہفتے کمپنی سامنے کے بلوچستان کے تمام اضلاع اور حب کے محنت کشوں کو اکٹھاکرکے جلسہ کیاجائے گا ان خیالات کا ایریگیشن ایسوسی ایشن حب کے آفس میں منعقدہ اجلاس اور محنت کشوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ایریگیشن ایسوسی ایشن حب زون کے صدر عبدالرحمن واہورہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متحدہ لیبر فیڈریشن و ایریگیشن ایمپلائز یونین کے صدر علی بخش جمالی مہمان خصوصی جبکہ متحدہ لیبر فیڈریشن لسبیلہ کے صدر اللہ ورایا لاسی نے اعزازی شرکت کی اجلاس میں ایری گیشن حب زون کے جنرل سکریٹری گل محمد شیخ چیئرمین عبد الستار واہورہ وائس چیئرمین محمد طاہر موندرہ جوائنٹ سیکریٹری محمد عمر چھتہ آفس سیکریٹری رحیم بخش واہورہ فنانس سیکرٹری میر جان منگیانی اور الائیڈ کمپنی کے یونین صدر محمد انور انگاریہ ودیگر ورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر علی بخش جمالی نے اجلاس اور ورکروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مختلف اداروں میں اے پی ٹی رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتیاں کی گئیں ہیں محکمہ ایریگیشن میں سینکڑوں غیر قانونی بھرتیاں بھی کی گئیں ہیں سلیکشن کمیٹی نے اپنی کرسیوں پر براجمان رہنے پروموشن کی پوسٹوں پر صوبائی وزیروں کو خوش رکھنے کی کوشش کی ایس اینڈ جی ڈی کے رولز کی پامالی غیر قانونی بھرتیوں کو چیلنج کرنے کے لئیے فیڈریشن لیگل ایڈوائزر سے مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو مختلف ایریگیشن کے ڈویڑن سے شکاتیں موصول ہوئیں ہیں اس حوالے سے تمام یونینوں اور ایسوسی ایشنوں سے مشاورت کے بعد 27دسمبر کو چیف انجینئرکے آفس محکمہ ایریگیشن کوئٹہ سے احتجاجی جلسوں کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے ضلع حب میں لیبر ڈیپارٹمنٹ اور فیکٹریز مالکان کی مزدور کش پالیسیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الائیڈ کمپنی میں مزدور کش پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ کمپنی میں نام نہاد یونین کمپنی مینجر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ورکروں کو نکالنے کی پالیسی کے خلاف فیڈریشن نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور جنوری کے پہلے ہفتے میں کمپنی کے سامنے بلوچستان بھر کے اضلاع اور حب کے محنت کشوں کو اکٹھا کرکے الائیڈ کمپنی کے مالکان اور نام نہاد یونین کے خلاف جلسہ کیا جائے گا انہوں نے حب کے محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ظالم اور جابر مالکان کے خلاف جلسے میں شرکت کر کے مزدور دوستی ثبوت دیں انہوں نے کہاکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کا بلوچستان میں نام تبدیل کرکے فیکٹری مالکان کے نام منسوخ کیاجائے بلوچستان حکومت میں وزیر اعلیٰ عبدالقدوس اور بھوتانی برادران کے علاوہ باقی تمام وزرا مشیران درجہ چہارم کی ملازمین کے تبادلوں سے بھی رشوت لیکر محکموں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور اکثر وزرا ٹینڈر سے قبل 25 پرشن رشوت لیکر اپنے ٹھیکیدار نامزد کرکے عوامی پیسوں پر ڈاکہ ڈال کر ناجائز جیبیں بھررہے ہیں ان تمام عوامل کے خلاف فیڈریشن نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور اب بلوچستان کے ہر ضلع میں جلسوں اور ریلیوں کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے آخر میں فیڈریشن اور یونینز کے عہدیداروں کی جانب سے سانحہ بیلہ کے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت بلوچستان سے شہداء کے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے