کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد
نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ سپورٹس کی سرگرمیاں صحت مندانہ زندگی کی نشانی ہے حکومت سپورٹس کے شعبے میں مزید بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کی دسترس میں ہونگے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سپورٹس کے شعبے کو مزید پروان چڑھایا جائے ضلعی انتظامیہ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتی رہی گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پہلے آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ میچ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیلدار کامران رئیسانی اسپورٹس آفیسر نصیرآباد رحیم بخش جویا خان جان بنگلزئی نیاز احمد جویا غلام مصطفیٰ مینگل ڈسٹرکٹ کوچ قمرالدین بگٹی عبدالمنان گرانی آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر حبیب اللہ، آرگنائزنگ ممبر محمد صادق لانگو، محمد قاسم اور ڈی ایف اے کوئٹہ منیجر انعام اللہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے چمن اور کراچی کی ٹیموں کے مابین میچ بھی دیکھا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اسپورٹس کے حوالے سے جو بھی ایونٹس منعقد ہو رہے ہیں ان کا سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر محمد اسحاق جمالی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ درا بلوچ کو جاتا ہے عائشہ زہری نے کہا کہ نصیرآباد میں سپورٹس کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے کھیل یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی کھیل خواہ کسی بھی قسم کے ہوں ہر طرح سے انسانی نشونما پر اثر ڈالتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے ملکر عملی جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نصیرآباد ڈویژن کی عوام مختلف وبائی امراض سے بچ کرایک صحت مند زندگی بسر کر سکیں میچ مسلم فٹبال کلب چمن بمقابلہ کینڈی لینڈ کراچی کے درمیان کھیلا گیا مسلم فٹبال کلب چمن نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔