زائرین کی سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی
جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین نے ہندو کمیونٹی کے روحانی پیشوا مہاراج کرشنا نند کی 25 ویں سالانہ برسی کے موقع پر مندر و دربار کا دورہ کیا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) یاسر حسین نے کہا کہ زائرین کی سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں تمام شاہراہوں پر پیٹرولنگ کیلئے سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے زائرین کو کانوائی کی شکل میں لیویز فورس کی موبائلز کے ذریعے انکی منزل مقصود تک بحفاظت پہنچایا جارہا ہے دربار اور مندر کے چاروں اطراف سی سی ٹی وی (کیمرے) اور واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، اسپیشل برانچ و دیگر اداروں کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔