علم حاصل کریں علم ہی کے ذریعے اعلی مقام تک پہنچ سکتے ہیں، صوبائی محتسب

اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ نے ڈائریکٹر ایڈمن سعید احمد و ریجنل محتسب نصیرآباد ڈویژن شاہنواز کنرانی کے ہمراہ ڈگری کالج ضلع اوستہ محمد کا دورہ کیا۔انہوں نے کالج میں کمپیوٹر لیب فیزکس لیبارٹری و کلاس رومز کا جائزہ اور طالب علموں کے تدریسی عمل کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ علم حاصل کریں علم ہی کے ذریعے آپ اعلی مقام تک پہنچ سکتے ہیں اسی دوران ڈگری کالج کے پرنسپل محمد اکبر سومرو نے انہیں تعلیمی عمل اور درپیش مسائل جن میں کالج کے لئے منی بسیں۔ہاسٹلز کی تعمیر کا بھی ذکر کیا مزید بتایا کہ فرسٹ ایئر میں چھ سو سے زائد جبکہ سیکنڈ ائیر میں پانچ سے زائد طالب علم زیر تعلیم ہیں۔اس موقع پر صوبائی محتسب نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلباء کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ وہ ملک کے لئے کارآمد ثابت ہوں اسی دوران نذر محمد بلوچ نے فوڈ گودام کی اس اراضی کا بھی جائزہ لیا جہاں پر گرلز کالج تعمیر ہونی ہے انہیں آگاہی فراہم کی گئی کہ محکمہ فوڈ اراضی کی فراہمی پر گریزاں ہے صوبائی محتسب نے کہاکہ اس بابت سیکریٹری خوراک سے بات چیت کی جائے گی کیونکہ اس عمل سے ہمارے بچوں کا بہتر مستقبل جڑا ہوا ہے اس لئے گودام کسی اور جگہ بھی منتقل کیا جاسکتا ہے یہ جگہ شہر کے وسط میں واقع ہے اس لئے یہ جگہ بچیوں کے کالج کیلئے مفید ہے بعد ازاں عوامی شکایات پر صوبائی محتسب نے مارکیٹ کمیٹی کا بھی دورہ کیا سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی نے تمام صورتحال سے صوبائی محتسب کو آگاہی فراہم کی صوبائی محتسب نے اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد کو بھی ہدایت دیں کہ عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کو سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے کسی صورت لوگوں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا عوام کی شکایات پر فوری نوٹس لے کر گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سرکاری نرخ ناموں سے تجاوز نہ کرے نذر محمد بلوچ نے اوستہ محمد میں پی ایچ ای فیز ون کا بھی دورہ کیا کونسلران و عوام کا جم غفیر بھی صوبائی محتسب کا سن کر امڈ آیا اور شکایات کا انبار لگا دیے کہ سیلاب گزرنے کے بعد بھی عوام کو آبنوشی کی فراہمی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہا ہے کئی علاقوں میں لوگ پانی کی عدم فراہمی سے سرگرداں ہیں جس پر صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو احکامات دیئے کہ جلد از جلد ٹوٹے ہوئے پائپ لائنوں و موٹروں کی مرمت کروائی جائے تاکہ عوام کو آبنوشی کی فراہمی کے مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے لوگوں کو پانی کی فراہمی پی ایچ ای آفیسران اور عملے کی ذمہ داری ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی آخر میں صوبائی محتسب نے کیٹل فارم کا بھی دورہ کیا اور غیر ضروری طور پر جانوروں کو نیلام کرنے کی وجوہات طلب کیں اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کیٹل فارم ڈاکٹر عبدلواحد بلوچ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2018 میں سات سو جانور موجود تھے جب سے میں نے چارج سنبھالا تو مجھے ڈھائی سو جانور ہینڈ اوور کئے گئے ہیں دیگر کئی اہم مسائل سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ نے کہا کہ کیٹل فارم میں اعلیٰ نسل کے جانور رکھے جاتے ہیں انہیں غیر ضروری طور پر نیلام کرنا سمجھ سے بالاتر عمل ہے اس کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں گے صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ نے بی اینڈ آر کی جانب سے زیر تعمیر بلڈنگ کے تعمیراتی کام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا بلڈنگ کی تعمیر میں غیر معیاری میٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ایکس ای این کی عدم موجودگی پر احکامات دیئے کہ کل ڈیرہ مراد جمالی ڈویڑنل محتسب کے آفیس آکر تفصیلات سے آگاہ کریں جبکہ اس موقع پر صوبائی محتسب نے تمام آفیسران کو احکامات دیئے ہیں کہ کل بروز بدھ سیلاب کے دوران کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے آفیسران کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ ریکارڈ بھی ضرور لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے