لیوز پولیس اور ایف سی کی مدد سے خضدار میں قیام امن کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے، محمد الیاس کبزئی

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی زیر صدرات امن وامان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ ایف سی آفیسر کرنل شہریار میجرشاہد چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل پی ایس ٹو ڈی سی مراد گزوزئی لیویز آفیسر نوراحمد زہری و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں قیام امن برقرار رکھنے اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے اپنے تجاویز پیش کیئے اور امن و امان کے حوالے سے مذید اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ لیوز پولیس اور ایف سی کی مدد سے خضدار میں قیام امن کے لئے تمام ضروری اقدامات کیئے جائیں گے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ بازار میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جائیگی تمام سیکورٹی ادارے باہمی ربط کے ساتھ شہر میں گشت کو بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خضدار کو پرامن ضلع و شہر بنانے کے لئے تمام سیکورٹی ادارے مشترکہ کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔ تاجر برادری اور ان کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدمات کیئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ عوام کا قیام امن میں کردار بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے ا س سلسلے میں عوام بھی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور اپنے ارد گرد نگاہ رکھیں اور اس سے لیویز پولیس اور دیگر اداروں کو مطلع کریں ہمیں عوام کی جان و مال بے حد عزیز ہے اس لیئے ان کی حفاظت بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے