حکومت کی ہیلتھ پالیسی کے مطابق شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، زاہد خان
حب(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کی زیر صدارت ڈسٹرک ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم ایس گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ۔ ڈپٹی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عارفہ جعفر پی پی ایچ ائی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ساکم علی۔ سب خزانہ پروفیسر حب محمد رحیم اور سپرینٹنڈنٹ ڈی سی آفس شیرمحمد بزنجو اوردیگر افسران شریک ہوئے اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی کمی سیکورٹی صفائی کی صورتحال ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی حاضری سمیت دیگر مسائل زیربحث لائے گئے۔ اجلاس کے شرکاء کی مشاورت سے ضلع حب میں صحت عامہ کے بنیادی سہولیات کی جنگی بنیادوں پر فراہمی سے متعلق تجاویز اور ہیلتھ پلان کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر ضلع حب زاہد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی ہیلتھ پالیسی کے مطابق شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی چیف سیکرٹری بلوچستان کی واضح یدایات کے مطابق ضلع حب میں صحت عامہ کے بہتر سہولیات کی فراہمی ہرممکن یقینی بنائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو احکامات جاری کیں کہ جو بھی نرسنگ اسٹاف اور ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے تو انکے خلاف مجاز حکام کو کارواء کی سفارش کی جائیگی اور گڈگورننس کا نفاذ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔