عراق، موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کے حملے میں 8 ہلاک اور 2 زخمی
بغداد: عراق کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے تین اطراف سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آج دہشت گردوں نے ایک اور کارروائی کی۔
دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں واقع ایک گاؤں پر علی الصبح موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے تین جانب سے حملہ کردیا۔ دیہاتی بھی اپنے دفاع میں نکل آئے۔موٹر سائیکل سواروں نے دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگ کھڑے ہوئےتاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔