غذائی قلت کے شکار بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے اقدامات کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جمیل احمد بلوچ

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد ڈویڑن یونیسیف کے تعاون سے ڈائریکٹریٹ نیوٹریشن کی جانب سے او ٹی پی سائٹ کے لئے تین روز تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ تھے ڈی ایچ او صحبت پور ڈاکٹرشوکت علی کھوسہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحئی کھوسہ ڈسٹرکٹ نیوٹریش کوآرڈینیٹر زہیر احمد کھوسہ ڈی ایس ایم شاہجہان مینگل سمیت دیگر بھی تقریب میں شریک تھے منعقدہ تقریب میں شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہاکہ غذائی قلت کے شکار بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے اقدامات کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے سیلاب کے دوران اور اب ان صغیر بچوں کو بہتر اندازمیں غذا نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ انہیں غذائیب قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے یہاں سے ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکاء ضلع صحبت پور کے مختلف یوسیز اور دیہاتوں میں جاکر چھ ماہ کی عمر سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کواور حاملہ خواتین کیلئے غذائی قلت کے تدارک کیلئے اپنا کردارادا کریں گے جب تک حاملہ خواتین کو غذائی قلت کے سامنے سے نہیں بچایا جاتا تب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں جاسکتی کیونکہ ایک صحت مند ماں سے ہی صحت مند بچہ پرورش پا سکتا ہے اس لئے چھ ماہ کے بچوں اور حاملہ خواتین کی خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدا مات کئے جائیں جس سے ماں اور بچے کو صحت مند زندگی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے