صحت مند رہنے کے لئے طلباء کوکھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے، ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (ڈیلی گرین گوادر )ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے کہا ہے کہ انٹر اسکولز یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے طلباء کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں خود اعتمادی اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں جو ان کی شخصیت پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں بے حد ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کے لئے طلباء کوکھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے کھیل جہاں پر صحت مندانہ ماحول کو پروان چڑھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں وہیں ایک صحت مند ذہن کی تشکیل میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں انکا کہناتھا کہ ترقی یافتہ معاشرے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کاانعقادضروری ہے جس سے نہ صرف طلبہ کو اپنی فطری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ ان میں لیڈرشپ کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ طلباء کے لئے نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں ہفتہ وار انٹر اسکول یوتھ فیسٹیول کا آغاز کیچ بال ٹورنامنٹ سے ہوا اس موقع پر مہمان خصوصی سعید خان ڈائریکٹر کریکولم بلوچستان تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن پشین عبدالواسع، اسپورٹس فوکل پرسن ماجد خان، ارشاد خلجی اور دیگر بھی موجود تھے افتتاحی میچ گورنمنٹ ہائی سکول دہپال خورد بمقابلہ گورنمنٹ غریب آباد ہائی اسکول کے مابین ہوا جو کہ غریب آباد ہائی سکول نے مقابلہ جیت لیا واضح رہے کہ یہ انٹر اسکول فیسٹیول زیراہتمام ضلعی انتظامیہ سبی اور زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی منعقد کروایا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے