وزیراعظم کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں شہبازشریف نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے کوششوں سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا۔ ق کے صدر نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ترجمان کے مطابق دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مظبوط بنانے اتفاق کیا جبکہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری قرار دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے