انجمن تاجران ضلع پشین کے صدر بہادر خان نے اپنی کابینہ اور دیگر ساتھیوں سمیت مرکزی انجمن تاجران بلو چستان (رجسٹر) میں شامل ہو نے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران ضلع پشین کے صدر بہادر خان نے اپنی کابینہ اور دیگر ساتھیوں سمیت مر کزی انجمن تاجران بلو چستان (رجسٹر) میں شامل ہو نے کا اعلان کر دیا،ضلع پشین کی سطح پر تنظیم کو فعال کر نے کے لئے بھر پور کر دار ادا کریں گے، تاجروں کو درپیش مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے مر کزی انجمن تاجران بلو چستان (رجسٹرڈ)کے صدر عبد الر حیم کاکڑ، حضر ت علی اچکزئی، سید قیوم آغا، میر یٰسین مینگل، حاجی سعد اللہ اچکزئی، حا جی ہاشم کاکڑ، سید حسن آغا، ظفر کاکڑ، سید عبدا لباری آغا، اکرام کاکڑ، نصیب اللہ خان سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مر کزی انجمن تاجران بلو چستان (رجسٹرڈ)، ضلع پشین اور انجمن تاتاجران پشین ایک ساتھ ضم ہو گئے ہیں اور آئندہ ضلع پشین کے سطح پر تنظیم کو فعال کر نے کے لئے بھر پور کر دار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب کابینہ کی مشاورت سے ایگزیکٹیو باڈی بنائی جا ئے گی تاکہ ضلع پشین میں مرکزی انجمن تاجران بلو چستان رجسٹرڈ کو فعال اور ضلع پشین کے تاجروں کی بھر پور خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ عبد الرحیم کاکڑ نے جس انداز میں بلو چستان بھر کی تنظیم کو فعال رکھا ہوا ہے تاجران برادی انکے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ ایسے ہی کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال قبل ضلع پشین کے گنج میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانات کے آزالہ کی یقین دھانی کے بعد آج بھی ازالہ نہیں کیا گیا اس کے علا وہ گزشتہ 2ماہ کے دوران قلات کے مختلف علاقوں میں اکثر مال بر دار گاڑیوں کو ڈرائیور سمیت اغواء کر کے گاڑیوں میں سے دکانداروں کا سامان خا لی کر کے ان گاڑیوں کو کسی ویرانے میں کھڑ ا کر دیا جا تاہے جس سے تاجران برادی کے کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ حکام بالا کو ایک بار پھر آگاہ کر نا چاہتے ہیں کہ تاجر برادی کے نقصانات کا ازالہ اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا یاجائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ اس موقع پر مر کزی انجمن تاجران بلو چستان (رجسٹرڈ) کے صدر عبد الر حیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بلخصوص بلو چستان میں جہاں جہاں ہماری پونچ ہو گی ہم اپنے عوام اور تاجروں کے لئے خدمات سر انجام دیتے رہیں گے، انجمن تاجران میں مفاد پرستی نہیں تھی بلکہ ہماری شروع دن سے یہی خواہش تھی کہ سب مل کر کام کر یں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع پشین کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردا ر ادا کریں گے۔انہوں نے انجمن تاجران بلو چستان (رجسٹر) میں شمولیت اختیار کر نے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے